Khubsorat Intiqam Novel by Safia Qureshi Complete Pdf Download


Online Urdu Novel Khubsorat Intiqam by Safia Qureshi Joint Family Based,Cousin Based, Rude Hero Based, Funny and Social Romantic Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf format Complete Posted on Novel Bank. 

عماد تم بھی ناول پڑھا کرو پھر ہم شادی کے بعد سونے سے پہلے روز ایپی ڈسکس کیا کرے گے۔۔۔۔
 
پریشے یو آر میڈ کیا تم مجھے ناول پڑھنے کا بول رہی ہوں
پریشے کے فرمائشی انداز سے کہنے پر وہ شاکڈ زدہ سا خود کی طرف انگلی کی مدد سے اشارہ کرتے ہوئے تصیح چارہا تھا۔۔۔۔۔۔
ہاں میں تمہیں ناول پڑھنے کا بول رہیں ہوں 
کوئی آئفل ٹاور پر چڑھ کر ناچنے کا نہیں بول رہیں 
جو تم اتنا شاکڈ ری ایکٹ کر رہے ہو۔۔۔۔

ایک تو اس لڑکی کے پاس ناول کے علاؤہ کوئی بات ہی نہیں ہوتی۔۔۔۔۔

وہ تاسف سا سوچ رہا تھا۔۔۔۔۔
سوری مجھے بخش دو۔۔۔۔۔
وہ اس کے سامنے ہاتھ جوڑ گیا تھا۔۔۔۔۔۔

عماد تم میرے لیے ناول نہیں پڑھ سکتے۔۔۔۔۔

نہ بھئ۔۔۔۔۔ 

دفعہ مرو۔۔۔۔

وہ دانت پیس گئی تھی۔۔۔۔۔

اور تم بھی ناول کم پڑھا کرو۔۔۔۔۔۔چچی جان سے تمھاری شکایت کرنی پڑھے گی کہ آپکی لڑکی رومینٹک ناول پڑھ پڑھ کر بگڑ رہی ہے۔۔۔۔۔آپ اس کے سارے ناول ردی میں پھینکوا دے۔۔۔۔۔

عماد تم مماں سے ایسا کچھ نہیں بولو گے بس تمہاری بولنے کی دیر ہوگی اور وہ تمھارے کہہ پر عمل کرنے پر دیر نہیں لگائیں گی۔۔۔۔۔وہ سہی تو کہہ رہی تھی وہ تنگ جو تھی اس کے اتنے ناول پڑھنے پر۔۔۔۔ان بس چلتا نہ وہ اس کے سارے ناولوں کو آگ ہی لگا دیتیں۔۔۔۔۔

اور تمہاری ہمت کیسے ہوئی میرے ناولوں کو ردّی میں پھینکوا دینے والی بات کہنے کی وہ تمہیں ردّی لگتے ہیں تم کیا جانو میرے لیے کتنے قیمتی ہیں۔۔۔۔میرے لیے متاعِ حیات جیسے ہیں۔۔۔۔
وہ بھیگی نم آواز میں بولی۔۔۔۔کیونکہ آنسوؤں پلکوں کی باڑ پھیلانگ گئے تھے۔۔۔۔۔۔
عماد نے اسے حیرت سے دیکھا تھا آخر اس نے ایسا بھی کیا کہہ دیا تھا جو وہ رونے والی ہوگئی تھی اور اسے اتنا سنا رہی تھی
۔۔۔۔۔۔ وہ یہ بات نہیں جانتا تھا کہ وہ اپنے ناولوں کے بارے میں کتنی پوزیسو تھی۔۔۔۔
اؤے پاگل لڑکی تم رو کیو رہی ہو۔۔۔وہ حیرت سے تڑپ کر پوچھ رہا تھا۔۔۔۔۔۔

تم نے اتنی آسانی سے میرے ناولوں کو ردّی میں پھینکوا نے کی بات کردی اور میں رو بھی نا۔۔۔۔وہ بھیگی آنکھوں سے اسے دیکھتے ہوئے اپنی ہاتھ کی پشت سے بھیگا گال صاف کرتی ہوئی بولی۔۔۔۔

Related Posts

Subscribe Our Newsletter