Online Urdu Novel Chunni by Tawasul Shah Vani Based and Love Story Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf format and Online Reading Famous Urdu Novel in Pdf Posted on Novel Bank.
یہ کہانی پنجاب کے ایک گاؤں کی ہے، یہ گاؤں کافی بڑا اور خوبصورت ہے، چاروں طرف کھیت اور درخت گاؤں کو مزید خوبصورت بناتے تھے۔۔
آج کے ماڈرن دور میں بھی اس گاؤں میں کچھ دقیانوسی رسم رواج پائے جاتے ہیں، اس گاؤں میں آج بھی لڑائی جھگڑے ،قتل و غارت ہو یا کوٸی بھی مسئلہ مسائل ہو، فيصلوں کا حق صرف پنچایت کو حاصل تھا۔۔
پنجاب کا یہ گاؤں کافی امیر تھا، پر اس میں دو خاندان امیری میں سب سے اوپر تھے۔۔۔۔
ایک سیدوں کا خاندان اور دوسرا خانوں کا خاندان تھا۔۔
اور پنچایت کا سربراہ بھی سید مجید علی شاہ تھا۔۔
سید مجید کی فیملی میں ان کی بیگم ثروت شاہ اور دو بیٹے تھے، بڑا بیٹا سید جابر علی شاہ تھا، چھوٹا بیٹا سید جازب علی شاہ تھا۔۔۔
جابر شاہ سارا کا سارا اپنے باپ پر گیا تھا۔ ظالم، مغرور، عیاش ، بدتمیز، بد لحاظ، اور اپنے باپ کا فخر تھا۔ وہ ایک بگڑا ہوا نوابزادہ تھا۔۔
جب کے جازب شاہ بلکل اس کے برعکس اپنی ماں کی طرح نرم دل سلجھہ ہوا انسان تھا۔۔
مجید شاہ کے بےحد اصرار پر بھی جابر شاہ نے شادی نہیں کی تھی۔۔ اسکا کہنا تھا بابا ساٸیں ابھی شادی کے جھنجھٹ میں نہیں پڑنا ابھی زندگی کو انجواۓ کرنا ہے۔ اور مجید شاہ بھی ٹھنڈی آہ بھر کے رہ جاتے۔۔
جب جابر شاہ کے انکار کو دیکھتے ہوۓ، مجید شاہ نے جازب کی شادی کرنے کا ارادہ کیا جسے فرمانبردار جازب نے خوشی سے قبول کیا اور مجید شاہ کی بہن کی بیٹی ثناء سید حویلی میں ثناء جازب شاہ بن کر آئی اور اب ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھی، بیٹا پندرہ سال کا شاہ خاندان کا اکلوتا وارث اور بیٹی دو سال کی تھی،۔۔
جابر شاہ نے ابھی تک شادی نہیں کی تھی۔۔۔۔