Online Urdu Novel Hum Seh Chuky Janaan by Amna Mehmood Reality Based Nafrat Se Ishq Tak ki Love Story Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf format and Online Reading Urdu Novel Complete Posted on Novel Bank.
کلائی پر بندھی انتہائی قیمتی گھڑی پر جو وقت اسے دکھائی دیا تھا اس کے مطابق رات کے گیارہ بج رہے تھے
دراب نے ایک گہرا سانس لیتے ہوئے اپنی ٹائی کی ناٹ ڈھیلی کی اور گاڑی سے باہر جگ مگ کرتی بلندوبالا عمارتوں کو دیکھا.
عمارتیں دیکھنے میں جتنی اونچی نظر آتیں ہیں حقیقت میں بھی اتنی ہی بلند ہوتیں ہیں. کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی عمارت دیکھنے میں "چار منزلہ" ہو اور حقیقت میں "دو منزلہ " نکلے.
مگر انسان ساتھ معاملہ بلکل الٹ ہے دیکھنے میں جیسا بلند کردار کا نظر آتا ہے ویسا ہوتا نہیں.
عموماً بلند کردار نظر آنے والے صرف "بونے" ہوتے ہیں "بونے"جیسے "میں" یعنی اسسٹنٹ کمشنر دراب علی.
ایک امانت دار، محنتی، فرنابردار اور اپنی طرف سے شدید خوبصورت دراب مسکرایا. اب گاڑی کمرشل علاقے سے نکل کر رہائشی علاقے میں داخل ہو چکی تھی
مگر حقیقت میں ایک ذلیل اور پرے درجے کا کمینہ دل تو اور بھی بہت کچھ کہنے کا کر رہا ہے مگر کیا کروں ؟؟؟ خود کو بےعزت کرتے ہوئے اچھا محسوس نہیں ہوتا
لوگ کالی بلی کو منحوس سمجھتے ہیں آج سے چند سال پہلے میری بھی یہی رائے تھی مگر اب نہیں گاڑی اب گیٹ پر ہارن دے رہی تھی
اگر یہ منحوس کالی بلی نہ ہوتی تو میں شاید قبر میں گل سڑ گیا ہوتا اور جو عذاب حصے میں آتا اپنی سوچ پر دراب نے جھرجھری لی تبھی ڈرائیور نے گیراج میں گاڑی کھڑی کی. گارڈ نے جلدی سے دراب کی طرف کا دروازہ کھولا
بی بی سو گئیں ہیں؟ جانتا تھا اسے لیٹ جاگنے کی عادت نہیں مگر پوچھتا روز تھا شاید کسی دن وہ اس کے انتظار میں اپنی نیند کی قربانی دے اور یہی ایک نشانی ہو گی کہ
اسے مجھ سے محبت ہو گئی