Wo Shakhs Jesy Ke Jadugar Tha by Ayesha Zulfiqar Online Urdu Novel Complete Pdf Posted on Novel Bank.
یہ کہانی اس دور کی ہے جب انسان کا پہلا عشق اس کا گھوڑا اور دوسرا عشق اس کی تلوار ہوا کرتی تھی... جب محبت جھنڈے گاڑھ کر کی جاتی تھی اور اس محبت پر آنکھیں بند کر کے مر مٹنا بھی جیسے واجب ہوا کرتا تھا
یہ کہانی ہے ایک ایسے انسان کی جو ایک چھوٹے سے گاؤں سے اٹھا... اور شائد دیوتا بن گیا
یہ کہانی ہے ان دو شہسواروں کی جو محبت کی بھینٹ چڑھ کر امر ہو گئے
یہ کہانی ہے ان شیرنیوں کی جنہوں نے آخر کار میدان مار ہی لیا
یہ کہانی گھومتی ہے چار ریاستوں کے گرد
پہلی... سب سے بڑی ریاست... ریاست ارنگ, اس کے کئی نواحی گاؤں اور قصبے ہیں جیسے کاموس, ہوشان وغیرہ, وہاں کا بادشاہ عمادالدین ہے اور سینا پتی وشال سنگھ سمرا... عمادالدین کے دو بچے شہزادہ زبیر اور شہزادی امبر ہیں
دوسری ریاست... ریاست دروج... دفاعی لحاظ سے سب سے مضبوط ریاست, وہاں کا امیر نعلین عباس شاہ ہے. اس کا بیٹا دارین عباس شاہ اور دارین کی بیوی پارسا پرنور ہے
تیسری ریاست... ریاست ساسان... جو معاشی لحاظ سے سب سے اچھی ریاست ہے, وہاں کا مہاراجہ یش راج چوہان ہے, اس کی بیوی دیویا راج چوہان, اور ولی عہد ارجن راج چوہان ہے, ساسان کا سپہ سالار شہر معاویہ ہے
چوتھی ریاست... ناشک... جہاں کئ مہارانی ایشوریا مہر بخشی ہے... اس کے دو بچے ہیں
آرین اور نیرجا
ساسان اور ناشک کے درمیان ایک قصبہ نما شہر ہے... پارس... وہاں کی ملکہ وانشہ ارم ہے
ارنگ اور دروج کے درمیان بھی ایک قصبہ نما شہر ہے...فروک... وہاں کا راجہ شیکھر ہے
ارنگ کے ساتھ ساتھ دریاۓ سون بہتا ہوا دروج کو جاتا ہے, ناشک اور پارس کے درمیان دریاۓ ویسہ بہہ رہا ہے اور ساسان کے بائیں جانب دریاۓ دیر کا راج ہے
Or