Aseer e Mohabbat by Ume Emaan Fatima Novel Episode 04


Aseer e Mohabbat by Ume Emaan Fatima Online Urdu Novel Episode 04 Posted on Novel Bank.

جی کون،،،؟ ولی نے جلدی سے پوچھا۔۔

جی میں مسٹر صالح کی نرس ہوں۔
واٹ؟ کیا ہوا صالح کو؟ ولی نے بےچینی سے پوچھا۔
سر سر کو کچھ چوٹیں آئی تھی اور اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔
اوووووووہ تھینک گاڈ۔۔
لیجئے سر واشروم سے آگئے ہیں آپ بات کر لیجئے۔۔۔
پھر کچھ پل بعد صالح کی آواز کانوں سے ٹکرائی تو ولی کی جان میں جان آئی تھی۔
کیسے ہو اور چوٹیں کیسے آئی؟ ولی نے بےچینی سے پوچھا۔
بس چھوٹا سا ایکسیڈنت ہو گیا تھا، صالح نے کہا۔
یہ مشال سے بات ہوئی کیا،،؟
نہیں یار دو دن سے نہیں ہوئی اور گاؤں ہے تو وہاں یہ نیٹ ورک ایشو رہتا ہے، اور وہ تو میری خبر بھی لینے نہیں آئی ہاسپیٹل۔۔
واٹ ایسا کیسے ہو سکتا ہے، صالح تم پتا کرواؤ ان لوگوں کا اور مجھے بہت بےچینی ہو رہی ہے۔
ہاں تو ٹھیک کہہ رہا ہے، میں بابا کو کہتا ہوں کہ پتا کروائیں بلکہ آج جمعہ ہے تو کل صبح خود اس سے مل کر آؤں گا اور کان بھی کھینچوں گا، صالح کے نروٹھے انداز پہ ولی کھل کر ہنس پڑا۔
اوکے ٹھیک ہے پھر بات ہوگی اور تم مجھے پتا کرکے بتا دینا اور میری طرف سے میری دونوں چٹکیوں کے کان کھینچنا، ولی نے کہا اور پھر فون کاٹ دیا۔
مگر اس کی بےچینی سوا ہو چکی تھی۔

Online Reading

Related Posts

Subscribe Our Newsletter